سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی ،10 ملزم اور چھ مجرم گرفتار،پولیس ترجمان

منگل 22 جنوری 2019 21:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) راولپنڈی پولیس نے سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے عقبری عرف گڑ یا سے 1560گرام چرس اور شازیہ عباسی سے 550گرام چرس، تھانہ صدربیرونی پولیس نے وقار حیات سے 1200گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے قمر خالد سے 20لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے ملک رضوان سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے عابد سے ایک عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ روات پولیس نے عامر نذیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند برآمد کیے جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے شراب کے نشہ میں غل غپاڑہ کرتے ہوئے آصف گل ، وسیم گل اور محمود علی کو ڈھوک الہی بخش سے قابوکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وقاص حیدر ، تھانہ مندرہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم محمد سلیم ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے اشتہاری مجرم ملک زاہد ، تھانہ کینٹ پولیس نے ملک سلیمان ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے مجرم اشتہاری منصور اختر ، تھانہ سٹی پولیس نے اشتہاری مجرم حسن زیب کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں