پولیس ناکے پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،ْ آئی جی پنجاب پولیس

ایک ہی حملہ آور تھا ، ملزمان کو ٹریس کرلیا ہے ،تمام تر واقعات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جاوید سلیمی

جمعہ 22 فروری 2019 13:26

پولیس ناکے پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،ْ آئی جی پنجاب پولیس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ پولیس ناکے پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ،ْ ایک ہی حملہ آور تھا ، ملزمان کو ٹریس کرلیا ہے ،تمام تر واقعات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جمعہ کو امجد جاوید سلیمی کی پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ناکے پر فائرنگ کے معاملے میں ابتدائی تحقیقات میں یہی سامنے آیا کہ ایک ہی حملہ آور تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ واقعات جن میں پولیس پر حملہ ہوا ان کے ملزمان کو ٹریس کر لیا ہے ،ان تمام تر واقعات کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ شب اہلکار پتنگ بازی کے خلاف معمور تھے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی ریڈ نہیں تھا جس میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر اہلکار موجود ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ اس معاملہ پر مختلف شواہد ملے ہیں جن پر کام جاری ہی.،جرائم ہوتے رہتے ہیںرکتا نہیں ہے پولیس ہی جرائم کو روکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی افسر کی تعیناتی میں اگر دوران ڈکیتی قتل ہوتی ہے یہ پولیس کی غلطی نہیں ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں