پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر کا دورہ کیا‘ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے‘ آئی ایس پی آر

جمعرات 25 اپریل 2019 23:19

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو اے کے رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے رجمنٹل سینٹر آزاد کشمیر دورہ کے دوران یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب میں جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رجمنٹ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں