پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ
تجربے کا مقصد فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی عملی تیاری کو یقینی بنانا تھا. آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2019 12:39
(جاری ہے)
شاہین 2 انتہائی قابلیت کا حامل میزائل ہے جو خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات پر پورا اترتا ہے. بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکوم، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے اعلیٰ افسران اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انیجینئرز نے کیا.
کامیاب تجربے کے انعقاد پر چیئرمین جے اسی ایس سی اور سروسز سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، اس کے ساتھ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کامیابی پر سراہا. ایم آئی آر وی سے لیس بیلسٹک میزائل کی مرکزی راکٹ موٹر، ہتھیار کو ہدف کی طرف نشانہ بنانے کے لیے پاور دے گی اور داغے جانے کے بعد میزائل راکٹ موٹرز اور رہنمائی کے نظام کی مدد سے پرواز کو برقرار رکھتا ہے. بیلسٹک رفتار حاصل کرلینے کے بعد وہ دیگر اہداف کو ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گا، یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مقررہ اہداف کو نشانہ نہ بنا لیا جائے. اس کے نیوی گیشن سسٹم کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ اپنے مقررہ وقت پر ہدف کو نشانہ بنائے گا. اس کے آن بورڈ سسٹم کی تکنیکی معلومات اور تفصیلات قومی راز ہیں تاکہ ان میزائلوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا انسداد کیا جاسکے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میزائل کتنے ایم آئی آر وی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے. یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا.راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت