ذ*مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، افضال مغل

اتوار 26 مئی 2019 22:25

Yراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما افضال مغل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ان کاموں کا کریڈٹ ن لیگ کی قیادت کو جاتا ہے پی ٹی آئی کی حکومت کے آنے کے بعد عوامی مسلم لیگ سیکرٹری انفارمیشن محمد ایف بلاک ارشد افضل نے ن لیگ ورکروں کے ساتھ جو رویہ رواں رکھا ہے اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور عوامی مسلم لیگ کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ن کے ورکرز کو مسلسل پریشان کرنے سے روکا جائے سیاست میں ایسی باتین نہیں کی جاتیں اسے باز رکھا جائے ورنہ حالات کے ذمہ دار محمد ارشد افضل ہوں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشہ میں سب کچھ بلونے والے عوام کی کیا خدمت کر رہے ہیں ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے میں ان سے پو چھنا چاہتا ہوں کہ اقتدار مین آکر انہوں نے ملک بھر کے عوام کو کیا ریلیف دیا عوام پیٹی آئی کی سیاست کو جان چکے ہیںجلد ان سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں