چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 9 مئی 2024 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد محمود فاروقی کاامتحان انٹرمیڈیٹ پارٹIسالانہ 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ۔انہوں نے سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمرے اور امتحانی عملے کی حاضری کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق اور حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیرو ٹارلینس پالیسی کو اپناتے ہوئے تعلیمی بورڈ راولپنڈی امتحان منعقد کروا رہا ہے۔

جس میں کسی کو بھی ایس۔ او۔ پیز کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی کسی قسم کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا اُس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف۔ آئی۔ آر کا اندراج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلع انتظامیہ بورڈ کے ساتھ مل کر مختلف امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع نگرانی کر رہی ہیں، ہارڈ /گرے امتحانی مراکز کی اسپیشل برانچ سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لی جارہی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں