راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری آرڈنینس،سائونڈ سسٹم آرڈنینس اور گیس ری فلنگ کرنے والوںکیخلاف کارروائی ،13ملزمانگرفتار

اتوار 16 جون 2019 22:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری آرڈنینس،سائونڈ سسٹم آرڈنینس اور گیس ری فلنگ کرنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے کرایہ داری آرڈنینس کی خلاف ورزی کرنے پر مکان مالکان وقار،عابد ،فاروق اور کرایہ دارفیاض،رحمت اللہ،مورس،محمد فیاض،اسلم،اور اقبال کیخلاف الگ الگ مقدمات فرج کر لئے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ائر پورٹ پولیس نے تاج ولی،تھانہ روات پولیس نے امجد کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان آلات ری فلنگ برآمد کر لئے۔سائونڈ سسٹم آرڈنینس کی خلاف ورزی پر تھانہ صادق آبادپولیس نے کامران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں