دیہی عورتوں کاعالمی دن ،لوک ورثہ شکر پڑیاں میں بارھویںسالانہ کانفرنس اور رنگار نگ فیسٹول کی تیاریاں شروع ہو گئیں

� اکتوبرسے 17 ، اکتوبر 2019 ء تک جاری رہنے والی تقریبات میں ہنرمند خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، ثمینہ نذیر

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) دیہی عورتوں کے عالمی دن پر پودا ۔ پاکستان کے زیر اہتمام ۔15 اکتوبرسے 17 ، اکتوبر 2019 ء لوک ورثہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں منعقدوانے والی بارھویںسالانہ کانفرنس اور رنگار نگ فیسٹول کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ پوٹھوار آرگنائزیشن فار ڈیویلپمنٹ ایڈوکیسی پودا کی سربراہ ثمینہ نذیر کے مطابق سالانہ کانفرنس 2019 ء پاکستان کی دیہی خواتین کی سماجی حقوق، پیشہ وارانہ مہارت اور دستکاریوں سے روشناس کرائیں گی اور ثقافتی پروگراموںمیں علاقی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کریں گی۔

ثمینہ نذیر نے مذید کہا کہ پودا گذشتہ کئی سالوں سے دیہی خواتین کو قومی ترقی میں نمایاں مقام دلانے اور ان کی صلاحیتوں کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دیہی کلچر کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کے لئے نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے 121 ۔ اضلاع سے تین ہزار سے زائد دیہی خواتین کانفرنس اور دیگر رنگا رنگ سائیڈ ایونٹس میں شرکت کریں گی۔

اس سال کانفرنس کا موضوع حقوق پر مبنی ترقی کے لئے مصروف عمل پاکستانی دیہی رہنما عورتوں کی کانفرنس ہے۔ ثمینہ نذیر نے بتایا کہ پودا ۔ پاکستان دیہی علاقوں کے حقوق پر کام کرنے والا ایسا ادارہ ہے جو تعلیم، معاشی خودمختاری اور انسانی حقوق کے فروغ و تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔ثمینہ نذیر کا یہ کہنا تھا 2008 ء سے پودا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دیہی عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے انہیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں وہ اپنے حقوق ، مسائل اور اپنی ترجیحات کے حل پر بات کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہی عورتوں کا عالمی دن منانے کا خیال بین الاقوامی سطح پر پہلی دفعہ 1995 ء میں بیجنگ میں ہونے والی چوتھی عالمی کانفرنس برائے خواتین کے موقع پر پیش کیا گیا اسے اقوام متحدہ کے عالمی دن کے طور پر منانے میں کامیابی کا حصول عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں کی دو دہائیوں پر مشتمل جدو جہد کا نتیجہ ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں