عمران خان کیخلاف سابق لیگی ایم این اے کا ہتک عزت کا دعوی خارج

منگل 15 اکتوبر 2019 23:13

راولپنڈی15اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) راولپنڈی کی عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے ہتک عزت کا دعوی خارج کر دیا ۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ملک شفیق احمد نے فیصلہ سنایا۔ عدالت میں عمران خان کی جانب سے انکے وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

شاہد گوندل ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی منشیات کے کیس میں سزا یافتہ ہیں اورسزا یافتہ مجرم ہتک عزت کا دعوی کیسے کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی حنیف عباسی کے خلاف گفتگو قانونی تھی۔ قانون کے مطابق گفتگو کرنے سے کسی کی ہتک عزت نہیں ہوتی،سزا یافتہ شخص کی ضمانت ہونے سے جرم ختم نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی نے انتخابی مہم کے دوران عمران خان کی جانب سے کرادر کشی پر دس ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں