30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

راولپنڈی میں 30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم سہیل ایاز برطانیہ اور اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے جرم میں سزا بھگت چکا ہے، ملزم سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 23:44

30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر2019ء) 30 سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والا عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار ہوگیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے شہر کے موش علاقے میں رہنے والے حیوان صفت شخص سہیل ایاز کو 2ماہ کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم سہیل ایاز برطانیہ اور اٹلی میں بھی بچوں سے زیادتی کے جرم میں سزا بھگت چکا ہے۔

سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے بتایا ہے کہ ملزم سے متعلق اہلِ علاقہ کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ اس کے گھر میں مشکوک سرگرمیاں ہوتی ہیں، بچے آتے جاتے ہیں اور بچوں کے رونے کی آوازیں بھی آتی ہیں جس کے بعد 2ماہ تک اسکی ریکی کی گئی اور پھر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ فیصل رانا نے بتایا ہے کہ ملزم سیاہ کاری کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس پر لائیو ویڈیو نشر کرتا تھا اور کئی ویب سائتس پر اسکے اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ شخص خود جا کر بچوں کو بہلا کر لے آتا تھا اور نشے پر لگا کر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور ان سے جنسی بدفعلی بھی کرتا تھا۔ فیصل رانا کے مطابق ملزم کو برطانیہ میں سیو دی چلڈرن نامی این جی او میں نوکری ملی جہاں اس نے پہلی بار ایسی بدفعلی کی اور یہ پکڑا گیا جس کے بعد اسے چار سال کی سزا سنائی گئی اور پھر ملک سے نکال دیا گیا جس کے بعد اس نے اٹلی میں بھی یہی جرم کیا۔

رانا فیصل کے مطابق برطانیہ میں ملزم کو برتاؤ درست کرنے کی تربیت دی گئی اور ذہنی طور پر بھی اسے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی لیکن اس شخص میں بدلاؤ نہیں آیا اور اس نے پاکستان آکر دوبارہ یہی کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ جیسے ملک میں علاج کے باوجود اس شخص کی حالت درست نہیں ہوسکی۔ فیصل رانا نے بتایا کہ اس شخص کو 14سال تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس نے ملزم پر نشہ بیچنے، بچوں کے ذریعے نشہ سمگل کرنے اور بچوں سے زیادتی کرنے اور اس کی ویڈیو چلانے کی دفعات لگائی ہیں اور اسے 14سال تک کی سزا ہونے کا امکان ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں