پاک فوج کشمیر کاز ، کشمیریوں کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی ، آرمی چیف

منگل 21 جنوری 2020 22:37

پاک فوج کشمیر کاز ، کشمیریوں کیلئے مکمل تعاون جاری رکھے گی ، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ةپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے صدر آزاد کشمیر کو پاک فوج کی کشمیرکاز اور کشمیریوں کیلیے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں