بے نظیر بھٹو بلا شبہ با ہمت اور باکر دار تھیں ،پارلیمنٹ کے سامنے خواتین کے ساتھ منفی رویہ غیر مناسب ہے، غلام سرور خان

پیر 8 مارچ 2021 23:36

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو بلا شبہ با ہمت اور باکر دار تھیں ،پارلیمنٹ کے سامنے خواتین کے ساتھ منفی رویہ غیر مناسب ہے۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیر بھٹو بلاشبہ باہمت اور باکردار تھی،بے نظیر محب وطن پاکستانی خاتون تھی،بے نظیر نے تھانہ کچہری کی صعوبتیں برداشت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے خواتین کے ساتھ منفی رویہ غیر مناسب ہے،پارلیمنٹ کے سامنے جو کچھ ہوا ذمہ دار پی ٹی ایم ہے،پی ڈی ایم شیطان کے سونپے ہوئے فرائض سرانجام دے رہی ہے،عام انتخابات میں پی ٹی آئی خواتین کا اہم رول تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوریت کیلئے پاکستان کی خواتین نے ہمیشہ مثبت رول ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کو متنازع بنانا گھٹیا عمل ہے ،پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا اور باہر ڈھینگا مشتی کرنا گھٹیا عمل ہے۔غلام سرور نے ضرورت مند خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں