سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ

قائد ن لیگ کے 3 فارن اور5 پاکستانی اکاؤنٹس میں موجود رقم بھی قومی خزانےمیں منتقل کی جائے گی ، نیب نے نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیلئے درخواست تیار کرلی

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 اپریل 2021 13:56

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، نوازشریف کے 3 فارن اور5 پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کی جائیدادیں فرخت کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں مسلم لیگ ن کے قائد کی جائیدادیں فروخت کرنےکیلئے نیب راولپنڈی نے درخواست بھی تیار کرلی ، نیب پراسیکیوٹراحتساب عدالت راولپنڈی میں درخواست جمع کروائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے ہے ، جب کہ نواز شریف اگست 2020ء سے اشتہاری قراردیئے جا چکے ہیں ، اس لیے قائد ن لیگ کی جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت طلب کی گئی ، جن میں اتفاق فاؤنڈری، حدیبیہ پیپر ،بخش ٹیکسٹائل مل اورحدیبیہ انجینئرنگ شیئرز جائیداد میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم کی لاہور اپرمال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائے گی ، 110ایکڑفش فام اورلاہورکےپوش علاقےمیں 20ایکڑاراضی بھی فروخت ہوگی ، جب کہ مری کابنگلہ ، شانگلہ گلی کا گھر، شیخوپورہ میں 2 قیمتی جائیدادیں بھی فروخت کی جائیں گی، نوازشریف کےنام پر5 قیمتی گاڑیاں نیلام کی جائیں گی جب کہ نوازشریف کے3 فارن اور5پاکستانی اکاؤنٹ میں موجودرقم قومی خزانےمیں منتقل کی جائےگی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کورونا کے دوران عدالت کی پالیسی کے مطابق اپیل مقرر کرے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو مفرور ہیں ،نیب عدالت کی معاونت کرے ،ان کی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے ، نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی سنی جائیں گی الگ نہیں کر سکتے ۔

نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے ، اس لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپیل جلد سنی جائیں ،نیب نے نواز شریف کی اپیل جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ 9 دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں