پیرودہائی پولیس کی کارروائی، رابری ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

بدھ 26 جنوری 2022 21:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پیرودہائی پولیس نے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں صفت اللہ، واحد ، محب اور ذاکر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہاہے، شناخت پریڈ کے بعدمزید برآمد گی کا تحرک کیا جائیگا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں