ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن

پاک فوج کی جانب سے 54 دیہات میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 مئی 2022 23:48

ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، 54 دیہات میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق صاف پانی کے 63 ٹینکرز سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ اور ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 13 اپریل سے ہیضے و دیگر امراض کے 3 ہزار 486 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں