راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، پانچ ملزمان گرفتار ، ساڑھے چار کلو سے زائد کی چرس برآمد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 05ملزمان گرفتار،ساڑھے 04کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم غلام عدیل سے 01کلو650گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم صہیب سے 01کلو300گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد بشیر سے 560گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم شاہد محمود 520گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم شکیل سے 550گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

ادھر سول لائنز پولیس نے ملزم نبراس سے 20لیٹرشراب ، ملزم خرم سے 05لیٹرشراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم امجد سے 10لیٹرشراب ،ملزم رضوان سے 01بوتل شراب ،پیرودھائی پولیس نے ملزم واحد اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، صادق آباد پولیس نے ملزم فرحان سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں