یوم مزدور پر اٹک ریفائنری لمٹیڈ مورگاہ میں پروقار تقریب

بدھ 1 مئی 2024 18:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) یوم مزدور کے موقع پر شکاگو کے شہداء جنہوں نے مزدوروں کے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا کو خراج تحسین پیش کرنے اور مزدوروں سے یکجہتی کیلئے اٹک ریفائنری لمٹیڈ مورگاہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں ایم این اے کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی راولپنڈی قمر السلام راجہ، چوہدری عمران الیاس ایم پی اے، مجاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن سمیع اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ظہور احمد اعوان چیئر مین پاکستان ورکرز فیڈریشن، ندیم نذیر ہیڈ آف ایج آر اینڈ ایڈمن اٹک ریفائنری لمٹیڈ، حمید خان جدون صدرو عبدالروف جنرل سیکرٹری اٹک ریفائنری ایمپلائز یونین سمیت راولپنڈی کی دیگر یونینز کے رہنماؤں اور مزدوروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانان خصوصی نے پودے لگائے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں مقررین قمر السلام راجہ،چوہدری عمران الیاس ایم پی اے، مجاہد عباس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ظہور احمد اعوان لیبر لیڈر اور حمید خان جدون لیبر لیڈر نے خطاب کیا۔

قمر السلام راجہ نے یوم مزدور کی پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وہی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں جو مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ موجودہ حکومت مزدوروں کے حقوق کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ ظہور اعوان نے اپنے خطاب میں شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کیا اور لیبر ڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی انجینئرقمر السلام راجہ و دیگر مہمانوں نے راولپنڈی کے مختلف ادارہ جات کے ورکرز میں ویلفیئر گرانٹس کے چیک تقسم کیلئے۔ تقریب کے اختتام پر ایک ریلی کا بھی اہتمام کیاگیا۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں