راولپنڈی،گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،رابری معہ قتل مقدمہ میں ملوث2ملزمان گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکرکے مسروقہ رقم2لاکھ 30ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزمان کی شناخت عمر شہزاد اور شہباز گل نے نا م سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم2لاکھ 30ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد،ملزمان نے رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری ریاست حسین کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

ایس پی راول فیصل سلیم نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں