راولپنڈی،مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی4ملزمان گرفتار

دائو پر لگی رقم 6510روپے،3موبائل فون ،1کیری ڈبہ،1موٹرسائیکل ، اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی4ملزمان کوگرفتارکرلیا،دائو پر لگی رقم 6510روپے،3موبائل فون ،1کیری ڈبہ،1موٹرسائیکل ، اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والی4ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میںارشد،نعیم ،حمزہ اور نعمان شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 6510روپے،3موبائل فون ،1کیری ڈبہ،1موٹرسائیکل ، اور مرغا قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں