راولپنڈی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد بلا ل کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم محمد بلال نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے شہری خرم کو زخمی کر دیا تھا ،اشتہاری مجرم رواں سال سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا۔ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں