راولپنڈی، منشیات کی3مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 2ملزمان کو مجموعی طور پر 4سال11ماہ قید اور 70ہزار روپے جرمانہ کی سزا

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) انسدا منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم نے منشیات کی3مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 2ملزمان کو مجموعی طور پر 4سال11ماہ قید اور 70ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے ایک ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے ایئر پورٹ پر اسد اللہ کو 568گرام آئس ہیروئن قطر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو 11ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے عدالت نے تھانہ اے این ایف اٹک میں درج 5کلو چرس کی بین الصوبائی سمگلنگ کے الزام میں مسماة عابدہ بی بی کے خلاف مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر ملزمہ کو 4سال قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ اسی عدالت نے 244گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم معظم علی خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزم کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں