مرکزی سیرت کمیٹی راولپنڈی کا سرکاری سطح پر جشن عید میلاد النبی منانے کے اعلان کا خیر مقدم

پیر 18 اکتوبر 2021 12:38

مرکزی سیرت کمیٹی راولپنڈی کا سرکاری سطح پر جشن عید میلاد النبی منانے کے اعلان کا خیر مقدم
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) مرکزی سیرت کمیٹی (رجسٹر ڈ ) راولپنڈی نے سرکاری سطح پر جشن عید میلاد النبی منانے کے اعلان کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم بارہ ربیع الاول  کو اپنے پیارے نبی کے ساتھ  والہانہ محبت و عقیدت کے اظہار کے لئے بے چین ہے، ماہ مقدس میں رحمتوں کا نزول ہورہا ہے، ہرسو نبی کریم کی ولادت کی خوشی میں مسلمان شادیانے بجارہے ہیں، شہرشہر نگرنگر دلہن کی طرح سجایا گیا ہے کیونکہ ہم سجھتے ہیں کہ حضور پاک کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ان کی پیروی سے منحرف ہونے والا دین دنیا اور آخرت میں تباہی کا سامان بنے گا، ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی کو تمام مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیے  ہیں جنھوں نے ان پر من وعن عمل در آمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر شیخ اعظم خورشید احمد ،سر پرست اعلی ضیاءاللہ شاہ، سر پرست چو ہدری اسد محمود ، نائب صدر حافظ محمد افسر، جنرل سیکرٹری حافظ محمد آفتاب ، چیئر مین مجلس عاملہ حاجی عبد الخالق ( منا بھائی ) ، وائس چیئر مین شیخ فرخ خورشید ایڈ ووکیٹ ، ناظم جلوس سجاد اکبر عباسی ایڈ وو کیٹ ، نائب ناظم جلوس شاہد جنجوعہ ایڈ ووکیٹ ، سالار اعلیٰ حاجی عبدالمجید ، نا ئب سالار اعلی حمادقریشی اور خرانچی بلال جہانگیررابطہ سیکٹری راجہ راشد حمید، شیخ فائق نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  ۔

انھوں نے کہا کہ قبل از یں ڈی سی راولپنڈی محمد علی نے ایس ایس پی آپریشن کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں میں با قاعدہ طور پرتحریری نکات طے کر لئے  ہیں جن پرسختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ  مرکز ی سیرت کمیٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی اس ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرے گی اور امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ بھی جلوس کے امن و امان اور نظم وضبط کویقینی بنانے کے لئے ہمارے ساتھ ممکن تعاون کرے گی ۔

عہدیداران نے کہا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا اعلان کردیا گیا ہے، جاری شیڈول کے مطابق جلوس کا آغاز ان شاء اللہ صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے سے ہو گا ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے اعلی افسران موجود ہوں گے۔ جلوس کے شرکا کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ وہ با وضو ہو کر اور خوبصورت لباس پہن کر  شرکت کر یں ، جلوس کے تمام روٹس کو عرق گلاب سے دھو یا  اور گل پاشی کی جائے گی ،جلوس کے پانچ انٹری پوائنٹ منتخب کیے گئے ہیں جن میں بنی چوک ، کوہاٹی بازار، ناز سینما مری روڈ ، کمیٹی چوک ،فوارہ چوک کشمیری بازار اور ڈنگی کھوئی چوک شامل ہیں، ہمارے مطالبات ہیں کہ تمام داخلی و خارجی راستوں اور جلوس کے روٹس پرسی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں ، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جس گاڑی میں میوزیکل سسٹم رکھا ہوا ہو تو اسے جلوس میں داخلے سے روک دیا جائے ۔

تمام سٹیج لگانے والے عاشقان مصطفی سے درخواست ہے کہ سٹیج کو مناسب فاصلے پر لگائیں جو کہ کم از کم 50 گز ہوتا کہ دوسرے سٹیج لگانے والوں کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ضلعی انتظامیہ جلوس کی انتظامیہ کے ساتھ موثر رابطے کے لیے چار کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائے جو کہ فوارہ چوک اوقاف پلازہ، بنی چوک اور کمیٹی چوک میں قائم ہوں جس میں پولیس فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122، گیس بجلی ، بم ڈسپوز ل سکواڈ واسا ، فائر بریگیڈ اور ٹی ایم اے و دیگرڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران موجود ہوں، جلوس کے روٹس کے اندر ایمبولینس ریسکیو 1122 اورفائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپس لگائے جائیں جس میں ڈاکٹر لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تمام جلوس عید میلادالنبی کے روٹ کے اندر پولیس ،لیڈیز پولیس اور رینجرز کے گشت کو یقینی بنایا جائے۔


راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں