سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشنز،چیکنگ کے دوران 5دہشت گرد گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 23:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آپریشنز اور چیکنگ کے دوران 5دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کئے ہیں۔تمام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں