راولپنڈی، صابرہ بی بی قتل کیس میں نامزدملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25اگست تک ملتوی

ہفتہ 18 اگست 2018 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس میں نامزدملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی گزشتہ روز عدالت نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنا تھا جس وجہ سے کیس میں استغاثہ کی طرف سے حتمی بحث شروع نہیں کی جا سکی عدالت نے مزید کاروائی کیلئے سماعت ملتوی کردی آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ راجہ یعقوب کی طرف سے چوہدری ظہور حسین ایڈووکیٹ حتمی بحث کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں