عید میلاد النبی ٹریفک پلان ،07ڈی ایس پیز، 47انسپکٹرز،490وارڈن افسران اور27ٹریفک اسسٹنٹس تعینات

پیر 19 نومبر 2018 19:28

راولپنڈی 19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیؐ کے موقع پربہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر07ڈی ایس پیز، 47انسپکٹرز،490وارڈن افسران اور27ٹریفک اسسٹنٹس سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی،شہزور،مزدا،ٹرالر اور ٹرک وغیرہ کا داخلہ ممنوع 03سو گزکے ایریا میں کسی بھی قسم کی پارکنگ پرمکمل پابندی جبکہ راولپنڈی شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند رہے گا انہوں نے بتایاکہ 12ربیع الائول جشن عید میلاد النبیؐ کی صبح آغاز جلوس سے تا اختتام جلوس اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ پر آغاز فلائی اوور چاندنی چوک اور راول روڈچوک سے جانب صدر جانے والی تمام ٹریفک کو راول روڈ پرمو ڑ دیا جائیگا جو ٹیپو روڈ یا ایئر پورٹ روڈ سے صدر جائے گی جبکہ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے ایئر پورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چو ک سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا اسی طرح لیاقت باغ سے جانب فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے گوالمنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے بتایا کہ تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پررواں دواں رکھا جائیگاانہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک آنے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ سے ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح خٹک چوک اور CMHسے جانب بکرا منڈی روڈ اور ٹینچ روڈ جانے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو کچہری چو ک سے جانب صدر آنے والی ٹریفک کو TMچوک سے جانب مری روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گااسی طرح جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو پشاور روڈ سے MHچوک آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیرخان روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ مریڑ چوک سے جانب صدر جانے والی ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی اومحمد بن اشرف نے بتایاکہ شہری معاونت اور ٹریفک پلان سے متعلق رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839اور سوشل میڈیا پر فیس بک آئی ڈیwww.facebook.com/ctprwp پرٹریفک پلان سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں انہوںنے حکم جاری کیا کہ جشن عیدمیلاد النبیؐکے موقع پر تمام افسران ا ہلکار اپنے اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے محنت اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کسی بھی جگہ ٹریفک رش نہ بننے دیا جائے اور متبادل راستوں پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے �

(جاری ہے)

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں