راولپنڈی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شہری کو ابدی نیند سلا دیا

پیر 19 نومبر 2018 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے شہری کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ میں ذاتی رنجش پر 14سالہ لڑکی کو زہریلی گولیاں دے دیں تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 14 سالہ بتول زہریلی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہو گئی متوفیہ کے والدین نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو مبین،امجد جاوید اور عابدہ پروین نے ان کے گھر میں داخل ہو کر زبردستی زہریلی گولیاں کھلا دیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ادھرتھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈہ میں 3 مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے نعمان نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا صادق آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور نوجوان کے قتل کے خلاف تاجر سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے ڈکیتی کی وارداتوں اور پولیس کے خلاف بند کھنہ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی اس موقع پرمظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کرنے کے ساتھ پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں