راولپنڈی ، فوڈ اتھارٹی نے ناقص صفائی پر معروف ٹریڈرز کو سربمہر کردیا

متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانے

پیر 10 دسمبر 2018 23:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پرمعروف ٹریڈرزکوسربمہر کر دیاجبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر3لاکھ38ہزار500روپے کے جرمانے عائدکرنے کے ساتھ بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعاداشیائے خورونوش کی فروخت، لیبلنگ نہ ہونے،ریکارڈکی عدم دستیابی،چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرماشاء اللہ کراچی ٹریڈرز کو سیل کیاعلاوہ ازیں راولپنڈی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اشیا کی فروخت،لائسنس کی عدم دستیابی،ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے،غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر2لاکھ 93ہزار500روپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ چکوال،جہلم اور اٹک میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو45ہزار روپیکے جرمانے عائد کئے اسی طرح ڈویژن بھرمیں بھاری مقدار میںزائدالمیعاد اشیا ، ناقص مصالحہ جات اور مضر صحت خوراک تلف کر کے متعدد فوڈ پوائنٹس،ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس ، کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں