راولپنڈی،پی ایف اے فوڈسیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میںکارروائی، تین فوڈ پوائنٹس سربمہر

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

راولپنڈی11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیئے جبکہ متعدد افراد کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے ۔پی ایف اے ترجمان کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر تین فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر163,000کے جرمانے عائد کیے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد افرادکو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہو نے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پرایک چکن شاپ کو بھی سر بمہر کیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میںزائدالمیعاد اشیاء ، ناقص مصالحہ جات اور مضر صحت خوراک تلف کردیں۔ڈویژن بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس ، ہوٹلز،سویٹس اینڈ بیکرز،پروڈکشن یونٹس ، کر یانہ سٹورز اور پان شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں