․راولپنڈی،واسا چیئرمین عارف علی عباسی کی ذاتی کوششوں سے 450 سے زائد ٹیوب ویل اور واٹر ورکس کی بجلی منقطع ہونے کے کا خطر ہ ٹل گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) وا ٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی کے چیئرمین عارف علی عباسی کی ذاتی کوششوں سے 450 سے زائد ٹیوب ویل اور واٹر ورکس کی بجلی منقطع ہونے کے کا خطر ہ ٹل گیا بجلی کے واجبات ادا نہ ہونے کیوجہ سے آئیسکو نے گزشتہ روزواسا کے ٹیوب ویلوں کی بجلی کاٹنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی تھیں جس سے راولپنڈی شہر بھر میں پانی کی سپلائی بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا لیکن چیئرمین واسا کی بروقت مداخلت سے پانی کا پیدا ہونے بحران ٹل گیا ہے گزشتہ روز آئیسکو حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد واسا راولپنڈی کو 10 دن کی مزید مہلت دے دی گئی ہے یاد رہے کہ واسا نے پچھلی3 ماہ سے بجلی کے واجبات آئیسکو کو ادا نہیں کئے جس سے آئیسکو مسلسل واسا کی بجلی منقطع کرنے کے نوٹس جاری کرچکا ہے گزشتہ روز بجلی منقطع کرنے کی باقاعدہ کاروائی کی جارہی تھی کہ واسا چیئرمین عارف علی عباسی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے آئیسکو حکا م کو10 دن کی مہلت کی درخواست کی جس پر خطرہ 10 دن کیلئے ٹل گیا اس موقع پر چیئرمین واسا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو واسا کے بیل آئوٹ پیکیج کی سمری ارسال کی ہوئی ہے امید ہے کہ صوبائی حکومت جلد بیل آئوٹ جاری کردے گی جس کے بعد اس بحران کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں