راولپنڈی،بجلی چوری کے متعلق موصول ہونے والی 135درخواستوں پر مقدمات درج

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے کینٹ کے علاقہ میں بجلی چوری کے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ دوماہ میں بجلی چوری کے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر مقدمات درج کئے گئے ۔کینٹ کے علاقہ میں بجلی چوری کے متعلق 135درخواستیں راولپنڈی پولیس کے کینٹ ایریا کے تھانوں میں موصول ہوئیں ،موصول شدہ تمام135درخواستوں پر مقدمات درج کئے گئے ۔بجلی چوری سے متعلق متعلقہ محکمہ سے موصول ہونے والی درخواستوں پر راولپنڈی پولیس فوری کاروائی عمل میں لا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں