راولپنڈی، سی پی او عباس احسن نے نئے ترقی پانے والے انسپکٹر محمد عمران عباس کو انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے دیئے

پیر 17 دسمبر 2018 21:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے راولپنڈی کے نئے ترقی پانے والے انسپکٹر محمد عمران عباس کو انسپکٹر عہدہ کے بیجز لگائے عمران عباس کی والدہ نے بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ بیجز لگائے اس موقع پرعمران عباس انسپکٹر کی والدہ کو بھی اس تقریب کے لئے خصو صی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ بیجز لگائے عمران عباس کے والدسب انسپکٹر میاں عباس 1990 میں دوران ِ پولیس مقابلہ شہید ہوئے محمد عمران عباس نے 1999میں بطور اے ایس آئی راولپنڈی پولیس میں بھر تی ہوئے اور 2003 میں بطور سب انسپکٹر ترقی پائی راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائضِ منصبی انجام دئیے اس موقع پر عمران عباس انسپکٹر نے کہا کہ والدہ کی دعائوں سے ہی آج ترقی کی منازل طے کر تے ہوئے اس عہدہ پر پہنچا ہوں اور ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالا دستی قائم رکھتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں