راولپنڈی،سی آئی اے کی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اورچوری شدہ گاڑی برآمد

منگل 15 جنوری 2019 21:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سی آئی اے سٹا ف راولپنڈی نے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اورچوری شدہ گاڑی برآمد کر لی ۔ایس پی سی آئی غلام مصطفی گیلانی نے راولپنڈی ضلع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لئے مختلف ٹیموں کو ٹاسک دئیے جنہوں نے پہلی کارروائی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے دوران چیکنگ ایک کرولا گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے روکا۔

گاڑی کی تلاشی پر گاڑی سے سمگل شدہ 639موبائل فون مالیتی 10لاکھ روپے برآمد ہوئے ملزمان کو برائے کارروائی تھانہ سٹی منتقل کر دیا ۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل نے دوسری کارروائی میں دوران ناکہ بندی مہران کار نمبری MLL-1312کو روک کر چیک کیا جو پرٹال کرنے پر تھانہ چیلیک ضلع ملتان سے چوری شدہ پائی گئی گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیکر مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

تیسری کارروائی میں 03رکنی گینگ جو کہ سٹریٹ کرائم اور مو بائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا کو گرفتارکیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 2پستول معہ روند برآمد کر کے برائے مزید کارروائی تھانہ گنجمنڈی منتقل کر دیا گیا۔چوتھی کارروائی میں سی آئی اے سٹاف نے 02رکنی گینگ جو کہ موبائل چھیننے اور سٹریٹ کرائم میں ملو ث ہے کو گرفتار کر کے برائے مذید کارروائی تھانہ سٹی منتقل کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں