راولپنڈی،تجاوزات کیخلاف آپریشن،پانچ ٹرک سامان،ریڑھیاں اور کھوکھے ضبط

تجاوزات کنندگان اور ان کے سہولت کاروں کو رعائیت نہ دی جائے، چیف افسر خواجہ عمران

جمعہ 22 مارچ 2019 23:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) صوبائی حکومت کی ہدایات پر پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے شہر کے مختلف علاقوں میںآپریشن کے دوران قانونی حدود سے متجاوز مجموعی طور پر5 ٹرک سامان ، ریڑھیاںاور کھوکھے قبضہ میں لے لئے تجاوزات سپرنٹنڈنٹ پرویز مغل کی قیادت میں انسداد تجاوزات کے عملے نے پولیس کے ہمراہ جمعہ کے روزمری روڈ،سبزی منڈی ،راجہ بازاراور اقبال روڈ سی5ٹرک سامان قبضہ میں لیکر ہر قسم کی تجاوزات کا صفایا کر دیااس موقع پر متعدد تھڑے اور شیڈ مسمار کر دیئے اس طرح مذکورہ علاقوں میں ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ادھر چیف افسر خواجہ عمران صفدر نے انسداد تجاوزات کے عملے کو سختی سے ہدائیت کی ہے کہ تجاوزات کنندگان اور ان کے سہولت کاروں کو رعائیت نہ دی جائے انہوں نے تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت شہر کو تجاوزات فری بنانے میں کارپوریشن کا ساتھ دیں اور دکانوں کے باہر اور فٹ پاتھوں پرٹھیلے اور ریڑھیاں لگانے والوں کے ساتھ ٹھیلوں کے عوض کرایہ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں