تعلیم اورصحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،چوہدری ساجد محمود

پیر 25 مارچ 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ساجدمحمودنے کہا ہے کہ تعلیم اورصحت موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اراضی کی سالانہ تقریب کے موقع پر کہی ساجدمحمودنے کہا کہ تقریب کا انعقادسکول انتظامیہ کا قابل تحسین اقدام ہے اوروالدین مبارکبادکے مستحق ہیں جواپنی بچیوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیںہیڈمسٹریس فوزیہ ناہیدنے مہمانوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں بچیوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جواہل علاقہ کا سکول پراعتمادکااظہارہے انہوں نے کہا کہ سکول سٹاف کی انتھک محنت کی وجہ سے دن بدن تعلیمی میعاربہترہورہا ہے تقریب کے آخرمیںممبرپنجاب اسمبلی چوہدری ساجدمحمودنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بچیوں اوراساتذہ میں ایوارڈزتقسیم کئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں