پولیس کی مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاریوں کے خلاف کاروائی ، 13مجرم گرفتار

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 13مجرم گرفتار کر لئے ہیں۔اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سلیم خان ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قتل کے مقدمہ میںانتہائی مطلوب اشتہاری مجرم شبیر احمد ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مجرمان اشتہاری صدام اور توصیف ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے مجرم اشتہاری طارق ،تھانہ وارث خان پولیس نے مجرم اشتہاری شبیر ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مجرم اشتہاری شکیل ، تھانہ مورگاہ پولیس نے مجرم اشتہاری احسن ، تھانہ گوجر خان پولیس نے مجرم اشتہاری غلام جیلانی ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرمان اشتہاری ادریس، سفیر،مسماة شاہدہ بی بی اور کامراز بی بی کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں