رمضان میں مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی، علامہ عارف واحدی

گرانفروشی کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، بازاروں میں تاجرحکومتی ریٹس لسٹ پر عملدرآمد کو تیار نہیں،سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل

جمعرات 23 مئی 2019 22:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے کہاہے کہ ماہ مبارک رمضان میں لوگوں کیلئے آسانیاں دینے کے بجائے حکمران عوام کو مشکلات سے دوچار کئے ہوئے ہیں،مہنگائی کے باعث عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے۔گرانفروشی کی روک تھام کیلئے اقدامات تسلی بخش نہیں، بازاروں میں تاجرحکومتی ریٹس لسٹ پر عملدرآمد کو تیار نہیں۔

عوام مہنگے داموں اشیاء خرید نے پر مجبور ہیں، یہ بات انہوں نے سردار جنت حضرت امام حسن کے جشن ولادت کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بین الاقوامی سازشیں پاکستان کے خلاف ہیں، تو دوسری جانب خود حکومتی پالیساں بھی عوام کے خلاف جار ہی ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات سمیت یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں میں اضافہ سے ہی اشیا ،ْ خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو اہے۔

(جاری ہے)

جس سے ملکی آبادی کا 70 فیصد سے زائد غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کو فی الفور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔ جبکہ دوسری جانب حکومت کو اپنے اخراجات ، تنخواہوں و مراعات میں معیشت کی بحالی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، اور قربانی کی روایت عوزم سے قبل حکمرانوں کو خود دینی ہوگی۔ اسی سے ہی اسلامی معاشرے کا بہتر عکس دنیا کے سامنے ہوگا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں