رجسٹرار کواپریٹو پنجاب ودیگر افسران کا مختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں کا دورہ

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے چاہیئں،ڈاکٹر کرن خورشید

منگل 18 جون 2019 22:45

6اولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) رجسٹرار کواپریٹو پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید،سرکل رجسٹرار،ناصر محمود،اسسٹنٹ رجسٹرارمحمد سرفراز خان ،اسسٹنٹ رجسٹرارٹیکسلا /ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی پریس کلب کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی معظم علی بٹ اور اسسٹنٹ رجسٹرار مری سحر فاظمہ نے گزشتہ روز راولپنڈی میں مختلف سوسائٹیوں کا دورہ کیا راولپنڈی پریس کلب کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے دورہ کے موقع پر رجسٹرار کواپریٹو پنجاب ڈاکٹر کرن خورشیدنے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں درخت لگانے چاہیئں،کلین اینڈ گرین پاکستان ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سوسائیٹیز میں شجرکاری کی مہم چلائی جائے تاکہ ملک کی بہتری میں ہم بھی اپنا حصہ ڈال سکیں،دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،ہر پاکستانی ایک ایک پودا بھی لگائے تو کروڑوں درخت لگ جائینگے،اس یوم آزادی پر سب پاکستانی عزم کریں کہ ہر ایک شہری اپنے حصے کا پودا لگائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں