اٹک، مری، ٹیکسلا، جہلم سمیت دیگر کنٹونمنٹس کے ایگزیکٹو افسران اور ایم ای او آفیسرز کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

پیر 24 جون 2019 18:58

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل سید عامر حسنات گیلانی نے اٹک، مری، ٹیکسلا، جہلم سمیت دیگر کنٹونمنٹس کے ایگزیکٹو افسران اور ایم ای او آفیسرز کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایم ایل سی ہیڈ کوارٹرز سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سی ای او کامرہ رضا شاہ کو سی ای او اٹک کا اضافی چارج، سی ای او اٹک عبدالطیف کو تبدیل کر کے اے ڈی جی لینڈ، چودھری عمر سعید کو اے ڈی جی لینڈ سے تبدیل کر کے ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے، بلال رشید کو سی ای او جہلم، عمران خان کو اے ڈی جی لینڈ، رضوان احمد کو ایم ای او پشاور، زلفشاں منظور کو سی ای او ٹیکسلا، سی ای او مری رمیز شفقت کو اے ڈی جی ایم ایل سی ہیڈ کوارٹرز، اے ڈی جی ایچ آر ضیاء حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ای این ٹی ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔

تمام افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ فوراً اپنے سابقہ عہدوں کا چارج چھوڑ کر نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر ایم ایل سی ہیڈ کوارٹرز کو رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں