شہریوں پر تشدد، سب انسپکٹر سکندر کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھجوا دیا گیا

منگل 23 جولائی 2019 22:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے شہریوں کو اغواء کرکے تشدد اور مبینہ طور پر رقم لے کر چھوڑنے کے مقدمے میں ملوث سابق پولیس چوکی انچارج اشرف ٹائون سب انسپکٹر سکندر کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ہے ، سب انسپکٹر سکندرسمیت دیگر 13پولیس اہلکارروں کے خلاف تھانہ ویسٹریج پولیس نے 4شہریوں کو اغواء کرکے تشدد کرنے اور مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کرکے چھوڑنے پر مقدمہ درج کیا، ادھر مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر مرزا جاوید اقبال نے بتایا کہ عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نے جیل بھیج دیا ہے ، مقدمے میں ملوث دیگر پولیس اہلکارروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنی کارروائی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں