راولپنڈی میں24/7پولیسنگ جاری،سی پی او نے چھٹی کے روز تینوں پولیس ڈویژنز سے سنگین مقدمات کی رپورٹس منگوا لیں

چہلم حضرت امام حسین ؑاور عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر کام کرنے کی ہدایت،تینوں ڈویژنل ایس پیز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے اہداف دے دئیے گئے

اتوار 15 ستمبر 2019 20:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) راولپنڈی میں24/7پولیسنگ جاری،سی پی او نے چھٹی کے روز تینوں پولیس ڈویژنز سے سنگین مقدمات کی رپورٹس منگوا لیں،چہلم حضرت امام حسین ؑاور عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے سیکورٹی پلان پر کام کرنے کی ہدایت،تینوں ڈویژنل ایس پیز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے اہداف دے دئیے گئے،تفصیلات کے مطابق پولیس کے سخت سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے راولپنڈی کی تاریخ میں پرامن ترین محرم گزرنے کے بعد سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کل وقتی24/7پولیسنگ کی ایکسرسائیز کو دوبارہ شروع کر دیا،انہوں نے اتوار کے روز سی پی او ہاؤس کے کیمپ آفس میں پنڈی کے تینوں پولیس ڈویژنز کے ایس پیز ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال ،ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی راول آصف مسعود کو بلایا اور ان سے مختلف سنگین مقدمات کے حوالے سے فالو اپ رپورٹس طلب کیں،سی پی او نے کہا کہ پنڈی کی قانون پسند عوام،میرٹ پرست ممبران پارلیمینٹ ،پروفیشنل میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات پنڈی پولیس کی اس کارکردگی کے معترف ہیں جو ہر کسی کو نظر آ رہی ہے کہ جرائم کی شرح میں کمی اور ریکوری کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں ،تاجر تنظیموں اور پروفیشنل میڈیا کی طرف سے ملنے والی پذیرائی ایسا ایوارڈ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہمیں اس تسلسل کو قائم رکھنا ہے ،سی پی او نے کہا کہ سنگین جرائم کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے ڈیڈ لائن مقرر ہونی چاہیے،سی پی او نے تینوں ڈویژنل ایس پیز کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اہداف دئیے اور حکم دیا کہ اگلے اتوار تک ان اہداف کو حاصل کرنا ناگزیر ہو گا،سی پی او نے حکم دیا کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران پنڈی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اسی طرح چہلم حضرت امام حسین ؑ اور عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کو ابھی سے شروع کر دیا جائے،عوامی نمائندگان کی مشاورت سے اس سیکورٹی پلان کو ترتیب دیا جائے،سی پی او نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر اور ڈکیتی قتل سمیت بلائنڈ وارداتوں کے ٹریس ہونے میں کسی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،جو اہداف دئیے جائیں انہیں ہر قیمت پر حاصل کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں