تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

پیر 23 ستمبر 2019 14:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالاخان میں خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم جاوید اقبال نے عدالتی بیلف گھر لانے پر بیوی کو گولی ماری ،بیلف نے ملزم کو عدالتی احکامات سے آگاہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی بجائے بیوی کو قتل کردیا۔ملزم کو عدالتی بیلف نے موقع پر ہی قابو کرلیا،پستول بھی چھین لی۔ عدالتی بیلف نے ملزم کو تھانہ صادق آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں