راولپنڈی پولیس نے دھرنے، لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی

جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، سی پی او محمد فیصل رانا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) راولپنڈی پولیس نے دھرنے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے دھرنے اور لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔پولیس کی جانب سے واٹر کینن، شیلنگ اور مختلف فارمیشن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں جبکہ مختلف شہروں سے پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا نے پولیس لائن کا دورہ کیا اور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ تین ہزار پولیس اہلکار باہر سے بلوا لئے گئے ہیں، جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید طرز پر جوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے تاکہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں