پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قائدوبانی محمد سلیم قادریؒ کا یوم شہادت یوم وفاکے طورپرمنایا گیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام قائدوبانی محمد سلیم قادریؒ کا یوم شہادت یوم وفاکے طورپرمنایا گیا،اس سلسلے میں جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں قرآن خوانی اوردعائیہ تقریبات منعقدکی گئیں،مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول میں کاامیرشہدائے اہلسنّت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدرعلامہ طاہراقبال چشتی، ضلعی صدرعلامہ محمدعمران نظامی،ضلعی رہنماعلامہ شوکت حسین نقشبندی، کینٹ صدرڈاکٹرطیب رضاالمدنی،حاجی طارق محمود قادری،آصف محمود عطاری،حافظ محمداسرارچشتی ودیگرمقررّین کاکہناتھاکہ شہید محمدسلیم قادری ؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ناموس رسالتؐ کے مشن پر کٹ مرنے کامش جاری رکھیں گے، دشمنان اسلام کے خلاف سلیم قادری ؒکی للکار نے پورے عالم کفرلرزیدہ تھا،دین حق کی سربلندی اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فضل الرحمن کا مارچ شرپسندی ہے، انتقامی سیاست ،دینی مدارس کا سیاسی استعمال ،غیر ملکی فنڈز کشمیر کے نام پر فرضی جہادی جماعتوں کا خاتمہ کئے بغیر ملک میں امن کسی صورت قائم نہیں ہو سکتا، کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں پر شدیدتشویش ہے،حکومت کمزوراور شر پسند مضبوط نظر آ رہے ہیں ،ان کاکہناتھاکہپاکستان سے تعصب، تنگ نظری سیاسی و مذہبی گروبندیوں کا خاتمہ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے پاکستان سنی تحریک کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ہم پاکستان کو ایک اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے،قومی یکجہتی اور ملکی استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر آگے بڑھناہوگا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں