راولپنڈی، سی پی او نے قتل سمیت سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی

پولیس افسران کی طرف سے تھانوں کو بھجوائی جانے والی درخواستوں پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب انصاف میں تاخیر قطعی ناقابل برداشت ہے ،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف بن جاتی ہے،محمد فیصل رانا

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سی پی اومحمد فیصل رانا نے قتل سمیت سنگین وارداتوں کے زیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی،پولیس افسران کی طرف سے تھانوں کو بھجوائی جانے والی درخواستوں پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب،انصاف میں تاخیر قطعی ناقابل برداشت ہے کیوں کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف بن جاتی ہے،سی پی او کی پولیس افسران کو ہدایت ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ان سے تھانوں میںزیر تفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کی،سی پی او نے کہا کہ ایک ایک تھانہ کے ایک ایک مقدمہ کی رپورٹ اور پراگرس انہیں بھجوائی جائے،کیوں کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ہی تو حقیقی پولیسنگ شروع ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں اس بات کو بھی واضح اور کلیئر لکھا جائے کہ ایس ایچ او جائے وقوعہ پر گئے تھے یا نہیں،اگر گئے تھے تو جائے وقوعہ سے کون سے شواہد ملے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایس ڈی پی اوز کے سپرویژن کے رول کو بھی جانچا جائے گا کہ انہوں نے اپنا سپروائیزری رول کس حد تک پروفیشنل انداز میں ادا کیا جبکہ ایس پیز کی مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا جائے گا،سی پی او نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد اس کی تفتیش ہی انصاف کے حصول کا روڈ میپ ہوتی ہے ،کسی کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی لالچ ،دباؤ یا سفارش کی وجہ سے تفتیش پر اثر انداز ہو کہ گناہ گار بے گناہ اور بے گناہ گناگار بن جائے ،ایسی شکایت پر فوری محکمانہ انکوائری ہو گی اور اگر تفتیش کا رخ میرٹ سے ہٹ کر تفتیشی آفیسرنے تبدیل کیا تو وہ تفتیشی آفیسر ملازمت سے برخاست تو ہو گا ہی ایسے پولیس والے کوقانون کے مطابق فوجداری مقدمہ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،سی پی او نے کہا کہ میرے دفتر سمیت پولیس افسران کے دفاتر سے ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کو جو درخواستیں مارک ہوتی ہیں ان کو مقدمہ سے کم اہمیت دینا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،جس آفیسر کو درخواست بھجوائی جائے اسے مقررہ وقت میں اس درخواست کو سن کر اپنی حتمی رائے سے مجاز اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہو گا،سی پی او نے کہا کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں