اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری

لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 نومبر 2019 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم جاری ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ ٹریفک لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں ،دوران ڈرائیونگ لین ڈسپلن کی پابند ی کو یقینی بنایا جائیگا،لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ ،ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے ، شہریوں کے لئے محفوظ سفر ،لین اور لائن ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو لین اور لائن ڈسپلن پر آگاہی فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی بھی کر رہے ہیں ،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کی خصوصی ٹیم اسلام آباد کی اہم شاہراہوں ایکسپریس وے ،کشمیر ہائی وے،مری روڈسمیت دیگر بڑی شاہراہوں پرلین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں،،اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ بھی مختلف شاہراہوں اورچوکوں پر تعینات ہیں جو کہ لین ڈسپلن کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں ،آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4پر بھی شہریوں کو لین ڈسپلن اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں،اس خصوصی مہم کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک ازخود کر رہے ہیںاس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانااور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ہے ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لین ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ حادثات کو روکا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں