یوسی اڈیالہ، یو سی کلیال ،یو سی دھاماں سیداں کے دیرینہ مسلہ، سوئی گیس کے کم پریشر، کو حل کر دیا ، غلام سرور خان

اتوار 8 دسمبر 2019 14:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے یوا بازی،غلام سرور خان نے یوسی اڈیالہ یو سی کلیال یو سی دھاماں سیداں کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس کے کم پریشر کو حل کر دیا۔خواجہ کارپوریشن سے لے کر اڈیالہ گاؤں تک 10 قطر کی سوئی گیس لائن کا افتتاح کردیا۔ اس کی لاگت 50 کروڑ ہے اور لمبائی 27 کلو میٹر ہے۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ اس علاقے میں2001 میں گیس کی پائپ لائن کا آغاز میں نے ہی کیا تھا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ عوام کی عزت بھی کرنی چاہیے اور انکی خدمت بھی کرنی چاہیے مگر افسوس پچھلے حکمرانوں نے عوام کی عزت کی اور نہ ہی خدمت۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان ،ایم پی اے حاجی امجد صاحب ،ایم پی اے واثق قیوم عباسی ،ایم پی اے عمار صدیق خان ، امیدوار برائے پی پی 10 چوہدری افضل پڑیال اور علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات ملک افتخار ،کامران وکی ، عمران جاوید راجہ ، ملک سعید ، راجہ تصدوق ،یوتھ رہنماء راجہ عثمان ٹائیگر ، اور دیگر موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں