راولپنڈی ،قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور

منگل 21 جنوری 2020 23:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے 2خواتین سمیت 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میںنامزد ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے ملزم کو 2لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ملزم طارق محمود نے فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ کے زریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی ، گزشتہ روز عدالت نے منظور کرلی، ملزم کے خلاف تھانہ کہوٹہ پولیس نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر مسماة بلقیس بیگم، کشور بیگم اور خضر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا مقدمے میں ملوث2 ملزمان راشد الیاس اور افریزی اشتہاری ہیں جبکہ محمد الیاس ،مسماة نازیہ اور مسماة مہناز پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں