ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق کا بے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ

دورے کے دورانکرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال میںکئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 28 جنوری 2020 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے پیر کے روزبے نظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے کرونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال میںکئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد خان موجود تھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو کرونا وائرس کے حوالے سے ہسپتال میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارالحق نے ایم ایس بے نظیر بھٹو ہسپتال کو ہدایت کی کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ راولپنڈی میں اب تک کوئی بھی کرونا وائرس کامریض نہیں ہے تاہم احتیاطی طور پروائرس کے خلاف اقدامات کئے گئے ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں