راولپنڈی پولیس کے سینئرافسران کاکرو نا سے بچائو،حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے لگائی گئی سپیشل پکٹس کا دورہ،ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو بریفنگ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) راولپنڈی پولیس کاضلع بھرمیں سپیشل پکٹنگ کاسلسلہ جاری،راولپنڈی پولیس کے سینئرافسران کاکرو نا وائرس سے بچائواورحکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے لگائی گئی سپیشل پکٹس کا دورہ، ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو بریفنگ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی میں سپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں ،ڈویژنل ایس پیزکرونا وائرس سے بچائو اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے لگائی گئی سپیشل پکٹس کا دورہ کیا، پکٹس ڈیوٹی پر موجو د پولیس افسران و اہلکاروں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران ڈیوٹی کے دوارن ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں اور دوران ڈیوٹی ضروری درمیانی فاصلے کو یقینی بنائیں،ڈویژنل ایس پیزنے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈبل سواری اورپبلک ٹرانسپور ٹ پرعائد کردہ پابندی پرعملدآمدکویقینی بنایاجارہاہے،کسی بھی مقام پر شہریوں کا ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیا جائے ،شہریوں کوغیر ضروری نقل وحرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت بھی کی ، شہری پابندیوں پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں