راولپنڈی،تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں قتل کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے کیے گئے ریڈ کے دوران پولیس پر ملزمان کی فائرنگ

فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 04ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد

جمعہ 27 نومبر 2020 22:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) تھانہ ائیرپور ٹ کے علاقے میں قتل کے اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے کیے گئے ریڈ کے دوران پولیس پر ملزمان کی فائرنگ ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 04ملزمان گرفتارکرلئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتاراشتہاری مجرم ناصر خان کی نشاندہی پراشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے تھانہ نصیر آباد ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ائیرپورٹ اورایلیٹ پولیس فورس نے ائیرپورٹ کے علاقہ میں ایس پی پوٹھوہاراوراے ایس پی کینٹ کی زیرنگرانی مشترکہ ریڈ کیا،پولیس کو دیکھتے ہی گھر میں موجود ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی ،جوفائرنگ سے زخمی ہوکر گرپڑا جسے گرفتارکرلیا،زخمی ملزم کی شناخت محمد آکاش کے نام سے ہوئی ،جس سے ایک عدد پسٹل بھی برآمد ہوا ،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس نے فائرنگ کے باجود تین ملزمان خاور محمود ،سرور مسعوداورسید دانش کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے 02عدد کلاشنکوف ایک پسٹل اورایمونیشن برآمد کرلیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیاگیاہے،پولیس پر فائرنگ کرنے والے خطرناک ملزما ن کی گرفتاری پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ،اے ایس پی کینٹ ،تھانہ نصیر آباد،ویسٹریج اورائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی پولیس سنگین جرائم کے اشتہاری مجرمان کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی اوراس کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں